مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کریمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے 2 ٹینکرز میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
روسی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے کارگو جہاز تنزانیہ کے تھے، جن میں اس وقت آگ لگی جب ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں ایندھن کو منتقل کیا جا رہا تھا۔
آگ لگتے ہی عملے نے سمندر میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو حکام کو 11 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ تین افراد سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔
دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت سے ہے۔
آپ کا تبصرہ